صحافی روشن دین دیامیری نے اپنے ایک ٹویٹ میں سکردو میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات شیئر کیں اور لکھا مورخہ یکم مارچ سکردو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں درج ذیل اہم سرکاری و نجی املاک مکمل طور پر تباہ ہو گئیں: برگیڈ کے دفاتر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے۔ برگیڈ ہاؤس مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ گرین گیسٹ ہاؤس (سابقہ PTDC) مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ اقوامِ متحدہ (UN) کا دفتر اور رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ آئی ٹی پارک مکمل طور پر خاکستر ہو گیا آرمی پبلک سکول مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کا زونل ہیڈ آفس، سدپارہ روڈ، بمعہ 29 گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیئں۔ ایس ایس پی ہاؤس واقع نزد پریشان چوک مکمل خاکستر ہوگیا۔ ایس ڈی پی او ہاوس واقع نزد پریشان چوک ہاؤس مکمل جل کر خاکستر ہوگیا ملک بھر میں مظاہرے، کراچی میں امریکی قونصل خانے پر دھاوا م، فائرنگ، 10مظاہرین جاں بحق Mar 02, 2026 ...
عبداللہ طارق سہیل ایران میں چل چلائو ایران میں مظاہرے شروع ہوئے دو ہفتے ہو گئے اور اب 31 کے 31 صوبے اس احتجاجی تحریک میں شامل ہیں جو شروع تو مہنگائی کیخلاف ہوئی تھی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ’’تختہ الٹو‘‘ تحریک میں بدل گئی۔ آخری صوبہ جو تحریک میں شامل ہوا وہ پاکستانی سرحد سے ملحقہ ’’بلوچستان سیستان ‘‘ ہے۔ کل زاہدان میں بہت بڑا جلوس نکلا جو سرحد کے بالکل پاس واقع ہے۔ یہ ان چار مشرقی صوبوں میں شامل ہے جو پاکستان اور افغانستان سے ملحق ہیں اور جہاں سب سے آخر میں احتجاج کی لہر پہنچی۔ باقی تین صوبوں کے نام خراسان ہیں یعنی خراسان شمالی، خراسان وسطی، خراسان جنوبی۔ اب محاورتاً نہیں، لغوی معنوں میں سارا ایران جل رہا ہے۔ سرکاری عمارتیں، گورنر ہائوس، پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر، تھانے، ریڈیو سٹیشن، عدالتیں، پولیس کی گاڑیاں جلائی جا رہی ہیں۔ حکومتی قائدین کے مجسمے بھی گرائے اور جلائے جا رہے ہیں اور حکمرانوں میں سے ہر ایک کا نام لے لے کر ’’مرگ بر…‘‘ یعنی مردہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔ گزرے کل مظاہروں کی شدت اور تشد اتنا بڑھ گیا کہ حکومت نے پورے ملک میں انٹرنیٹ سروسز سو فیصد بند کر دیں، مکمل بلیک ...