Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2024

لبنان سے ایران کی رخصتی - عبداللہ طارق سہیل

   لبنان سے ایران کی  رخصتی  عبداللہ طارق سہیل روزنامہ نوائے وقت 02 October 2024 کسی ملک پر دوسرے ملک کا ، تاریخ کا سب سے انوکھا حملہ ہوا ہے۔ یعنی اسرائیل نے لبنان کی حکومت سے باقاعدہ اجازت لے کر اس پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیل نے جب حملے کا ارادہ کیا اور لبنانی حکومت کو اس سے آگاہ کیا تو لبنانی حکومت نے کہا، ابھی نہیں، چند گھنٹے دو تاکہ ہم اپنی فوج اس علاقے سے واپس بلا لیں جہاں پر نظر کرم ڈالنے کا آپ نے ارادہ فرمایا ہے۔ چنانچہ اس مہلت کے اندر اندر لبنانی فوج دریائے سطانی سے بھی پیچھے چلی گئی اور کہیں سے 5 کلومیٹر، کہیں سے دس کلومیٹر کا علاقہ خالی کر دیا۔ یہ حملے کا پہلا مرحلہ ہے، اس کے بعد اسرائیل مزید آگے جائے گا اور اسرائیلی یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ اس بار وہ آپریشن کر کے واپس نہیں جائیں گے بلکہ مقبوضہ گولان کی طرح اس علاقے کو بھی اسرائیل میں ضم کر لیں گے۔ لبنان کا نیا نقشہ یعنی کہ جلد جاری ہونے والا ہے۔  حزب اللہ کی زمینی فورس زیادہ تر لبنان سے نکل کر شام چلی گئی ہے البتہ اس کی راکٹ باری کرنے والی مشینری کے بہت سے یونٹ بدستور لبنان میں موجود اور فع...