بلوچستان میں ایرانی میزائل حملہ ، ایران نے ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کر دیا اور بے گناہ معصوم بچوں کو شہید کر دیا شہید ہونے والے معصوم بچے پاکستان کا جواب پہلی بار ایران سے سفیر واپس، سرحدی خلاف ورزی پر تہران میں موجود ایرانی سفیر کو فی الحال واپس نہ آنے کا پیغام دیدیا، دفتر خارجہ 18 جنوری ، 2024 اسلام آباد، کراچی ( وقائع نگار ، نمائندہ خصوصی، نیوز ایجنسیاں ) پاک ایران تعلقات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرحد پارایرانی میزائل حملے پر احتجاجاً پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور دفتر خارجہ کے مطابق تہران گئے ہوئے ایرانی سفیر کو فی الحال واپس نہ آنے کا پیغام دے دیا گیا ہے۔ پاکستان نے چاہ بہار میں مذاکرات کیلئے۱ گئے ہوئے وفد کو بھی واپس بلالیا اور دونوں ممالک کے مابین پہلے سے طے شدہ دورے بھی معطل کردئیے گئے، پاک ایران وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم نصب پر واضح کیا کہ یہ حملہ پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عالمی قوانین و پاک ایران تعلقات کی روح کے منافی ہے اور ا...