تحریر : عدنان خان کاکٹر شاید آپ میں سے بہت سے افراد کے لئے یہ بات تحیر خیز ہو کہ سنہ 651 عیسوی میں حضرت عثمانؓ کے دور میں ایران کی فتح مکمل ہونے سے لے کر سنہ 1510 تک تقریباً ساڑھے آٹھ سو سال تک ایران ایک سنی اکثریتی ملک تھا۔ شیعہ موجود تھے مگر ان کی تعداد کم تھی۔ اور پھر 1487 میں شاہ اسماعیل صفوی پیدا ہو گیا۔ 17 جولائی 1487 کو اردبیل کے صوفی شیخ حیدر اور جارجیا کے شاہی خاندان کی نسل سے تعلق رکھنے والی مارتھا کے ہاں صفوی صوفی سلسلے کے آخری پیر اور صوفی شاہی سلسلے کے پہلے بادشاہ شاہ اسماعیل صفوی کی پیدائش ہوئی۔ آق قویونلو سلطنت کے صوبیدار شروانشاہ فرخ یاسر کے ساتھ 1488 میں جنگ میں شیخ حیدر صفوی مارے گئے اور 1494 میں آق قویونلو نے اردبیل پر قبضہ کر لیا جس میں شیخ حیدر کے سب سے بڑے بیٹے علی مرتضی صفوی قتل ہوئے اور سات سالہ اسماعیل کو گیلان کی طرف فرار ہونا پڑا جہاں انہوں نے اپنے وقت کے علما سے تعلیم حاصل کی۔ بارہ سال کی عمر میں اناطولیہ، آذربائیجان اور کردستان کے شیعہ ترکمان قزلباش قبائیلیوں کی ایک زبردست فوج کے ساتھ اسماعیل صفوی کی واپسی ہوئی اور 1500 میں ان کی ایران میں فتوحات کا سلسلہ ش...
Exposing Dirty Shia Politics In Pakistan And Muslim world It is the backup source for our famous Facebook Page http://www.facebook.com/ShiaPoliticsXposed